حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں کو ثمر آور بنانے کے لیے سنگھ پورہ یونٹ میں بچوں کیلئے تین روزہ دینی سمر میں اسلامی تعلیمات،حفظ قرآنی آیات واحادیث،معرفت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اور دیگر موضوعات پر کلاسز کا اہتمام کیا گیا اور بچوں کی کثیر تعداد نے سمر کلاسز میں شرکت کی۔
ضلعی سیکرٹری جنرل حنا تقوی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل عظمیٰ نقوی،سیکرٹری شعبہ تربیت نجبہ اور سیکریٹری شعبہ تعلیم فرحانہ نے درس و تدریس کے فرائض سر انجام دئیے۔
حنا تقوی نے بچوں سے خطاب میں دینی و دنیاوی دونوں علوم کے حصول کی اہمیت کو اجاگر کیا ان کا کہنا تھا کہ کہ دین ودنیا کی کامیابی کے لئے عصری تعلیمات کے ساتھ دینی تعلیمات کا حصول بہت ضروری ہے ۔ دینی تعلیم کا حصول عصری تعلیم کی کامیابی کا ضامن ہے۔
انهوں نے ولادتِ جناب ابو طالب علیہ السلام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلا گھر جو دعوت توحید و دینی تعلیم کا مرکز بنا وہ در جناب ابو طالب علیہ السلام کا تھا۔ولادت با سعادت جناب ابو طالب علیہ السلام کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔
اسی طرح مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور مدیجی یونٹ شعبہ خواتین کی جانب سے بهی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں بچوں کو بنیادی فقہی احکام اور دیگر تربیتی موضوعات پر دروس دیے گئے اس ورکشاپ میں محترمہ وحیدہ نے تدریس کے فرائض انجام دیے اور آخر میں کوئز پروگرام بھی رکھا گیا۔